پشاور میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈائون، 16 افراد گرفتار

پشاور میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈائون، 16 افراد گرفتار

پشاور میں پولیس نے ایک شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 افراد کو شیشہ پیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔یونیورسٹی ٹاون پولیس کے مطابق گزشتہ روز اسلامیہ کالج کے سامنے واقع اس کیفے میں شیشہ نشے کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق ان افراد کے قبضے سے متعدد حقے بھی برآمد کیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو شیشے کے نشے سے بچانے کے لیے پولیس کا کریک ڈائون جاری رہے گا۔

Most Popular