کراچی اور صوبے پر سیاست کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، سندھ ایک ہی تھا ایک ہی رہے گا:ڈاکٹر عاصم

 کراچی اور صوبے پر سیاست کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، سندھ ایک ہی تھا ایک ہی رہے گا:ڈاکٹر عاصم

کراچی کی احتساب عدالت میں جے جے وی ایل میں سترہ ارب کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے جو پاکستان بنایا تھا وہ ایک پاکستان ہے،، پیپلز پارٹی چاہتی ہے پاکستان ایک رہے، سندھ بھی ایک تھا اور ایک رہے گا،، ہم کراچی پر خرچ کریں گے، کراچی اور صوبے پر سیاست کرنے والوں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، سابق وزیراعظم نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا تو وہ ان سے پوچھٹے ہیں انہیں کیوں پکڑا۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، سب کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں،،،

Most Popular