پشاور میں پولیس پر حملے میں مطلوب دہشت گرد گرفتار
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد احسان اللہ کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو آرمی اسٹیڈیم چوک کے قریب چھاپا مار کر گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد 2014 میں پولیس پارٹی پر حملے، کانسٹیبل کے اغوا اور قتل میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جس کی روشنی میں ملنے والی اطلاعات پر مزید کارروائی کی جائے گی۔