لاہور میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے بھارت روانہ ہوگئے
بھارت سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آئے 2360سکھ یاتریوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن سے سخت سیکورٹی حصار میں واہگہ پہنچایا گیا۔ سکھ یاتریوں نے اپنے دورہ کے دوران گرو نانک ننکانہ ، پنجہ صاحب حسن ابدال اور کرتار صاحب نارووال میں مذہبی رسومات ادا کیں ، اس موقع پرچئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق فاروق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بھارت سے آئے مہمانوں کی ہر ممکن مدد کیسکھ یاتروں کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سےکیے گئے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں جس سے بھائی چارے کی فضا پیدا ہوتی ہے
سکھ یاتریوں کو بھارت روانگی کے موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے تحائف بھی دیے گئےجس سے سکھ یاتریوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں ،،، کیمرہ مین علی اصغر کے ساتھ عدیل مصطفیٰ وقت نیوز لاھور