لاہورکےعلاقےرائیونڈسٹی میں مبینہ پولیس مقابلےکےدوران اےایس آئی جاں بحق جبکہ سیکیورٹی گارڈزخمی ہوگیا.

لاہورکےعلاقےرائیونڈسٹی میں مبینہ پولیس مقابلےکےدوران اےایس آئی جاں بحق جبکہ سیکیورٹی گارڈزخمی ہوگیا.

لاہورکےعلاقے رائیونڈ سٹی سوئی گیس ایمپلائزسوسائٹی میں رات گئے چار ڈاکو ایک گھر میں گھس کر لوٹ مار کررہے تھےکہ اطلاع ملنےپرپٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی تاہم ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کرفائرنگ کردی جس سےاےایس آئی فیاض اورسوسائٹی کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔اے ایس آئی کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستےمیں ہی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے جاں بحق ہوگیا۔دوسری جانب چاروں ڈاکوواردات کےبعد فرارہوگئے۔ اے ایس آئی فیاض کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular