موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جبکہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے. فیصل کریم کنڈی

موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ جبکہ ملالہ یوسف زئی پر قاتلانہ حملہ افسوسناک ہے. فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے دوروزہ قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے مناسب قانون سازی پربھی کام کررہی ہے اور ملینئیم ڈیویلپمنٹ گولز کے حصول کےلئے بچوں کے حقوق کا تحفظ اور تعلیم کے یکساں مواقع اہم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے متعلق قومی کانفرنس کے انعقاد سے قانون سازی میں مشاورت کے عمل کا دائرہ کاروسیع ہوگا۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی یاسمین رحمان کا کہنا تھا کہ بچوں سے جبری مشقت اور ان پرتشدد اسلامی تعیلمات اورآئین کے منافی ہے۔ ملک میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قوانین موجود ہیں صرف ان پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular