کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی پولیس افسر سمیت مزید پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی پولیس افسر سمیت مزید پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

شہرقائد کےعلاقےمنگوپیرکنواری کالونی میں منگوپیر تھانے کےاے ایس آئی شاہ جہاں کودوموٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا جبکہ گھگر پھاٹک کے قریب سے پینتیس سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برامد ہوئی جس کی شناخت رحیم کے نام سے کی گئی ہے۔ ادھر نییٹی جیٹی پل فائرنگ کے نتیجے میںفیضان ہلاک ہوگیاجبکہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں فائرنگ سے ایک اختر اور عمیر نامی دو افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اختر وکیل تھا ۔شہر کے دوسرے علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں تئیس سالہ نعمان اور تیس سالہ موسی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر پولیس نے شانتی نگر مجید پاڑہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سی آئی ڈی پولیس نے بھی غنی چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے علی اور ابو طاہر کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular