پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ گھی تیار کرنے والا بڑا یونٹ پکڑلیا

 پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ گھی تیار کرنے والا بڑا یونٹ پکڑلیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پولیس کے ہمراہ ہزارہ، اٹک کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے جانوروں کی چربی سے گھی تیار کرنے والا بڑا یونٹ پکڑا لیا، ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کے مطابق چار ہزار کلو تیار گھی، بارہ ہزار کلو سے زائد خام مال برآمد کیا گیا ہے، تیار گھی ڈبوں میں پیک کر کے مختلف دوکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا ، اور یہ مکروہ دھندہ کئی برس سے جاری تھا، گھی کے لیے استعمال ہونے والی چربی کو بلیاں اور کتے کھاتے ہوئے پائے گئے، چھاپہ مار ٹیم کی آمد کا پتا چلنے پر مالک اور ورکرز موقع سے فرار ہو گئے، ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ نے بتایا کہ شکیل آئل ایکسٹریکشن یونٹ کی ایک برانچ کو پہلے ہی سیل کیا جا چکا ہے۔

Most Popular