جائیداد کے تنازع پرچھریاں اورڈنڈے چل گئے۔
اٹک میں قطبہ چوک کے قریب دوگروپوں میں جائیداد کے تنازع پر تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز اٹک قطبہ چوک کے قریب دو گروپوں میں جائیداد کے تنازع پرتصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق چھریاں اورڈنڈے کے وارسے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھریوں کے پے درپے وارسے5افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تاہم دونوں گروپوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔