قصور:تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میں ظلم کی داستان رقم

قصور:تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میں ظلم کی داستان رقم

قصور:تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میں ظلم کی داستان رقم گھریلو ناچاقی پر درندہ صفت شخص نے3بیٹیوں اور بیوی کو ٹوکے سے ذبح کردیا

ملزم محمد حنیف نے بچیوں اور بیوی کو قتل کر کے گرفتاری دے دی، پولیس قتل ہونیوالوں میں 8سالہ ثمرہ، 14سالہ لائبہ16سالہ طیبہ اور قاتل کی بیوی40سالہ شاہدہ شامل

قصور میں سفاکیت کی داستان رقم ہوگئی، درندہ صفت شخص نے گھریلو ناچاقی پر تین بیٹیوں اور بیوی کو ٹوکے سے ذبح کردیا، ملزم نے واردات کے بعد گرفتاری بھی دے دی

 قصور میں ظالم شخص نے درندگی کی انتہا کردی، تھانہ بی ڈویژن کی حدود بستی صابری میں درندہ صفت شخص محمد حنیف نے گھریلو ناچاقی پر رات گئے اپنی تین بیٹیوں اور بیوی کو ٹوکے سے ذبح کردیا، درندگی کا نشانہ بننے والی بچیوں میں آٹھ سالہ ثمرہ، چودہ سالہ لائبہ اور سولہ سالہ طیبہ شامل ہیں، جبکہ ملزم کی بیوی چالیس سالہ شاہدہ بھی بیٹیوں کے ساتھ دم توڑ گئی،، جنونی ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا، پولیس کے مطابق ملزم محمد حنیف سرکاری سکول میں مالی ہے، اور اُس نے گھریلو ناچاقی پر مشتعل ہو کر یہ سنگین قدم اٹھایا، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔ 

Most Popular