کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروش شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی، ادھر جیکسن پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جنید خان اور تنویر کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے، دوسری طرف ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایاز نامی سٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ادھر لین دین کے تنازع پر قصائیوں کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، چھریوں کے وار سے شاہ محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی غلام محمد شدید زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے