کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کارروائی کے دوران گینگ وار، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کی گئیں، ترجمان رینجرز کے مطابق اتحاد ٹاون اور سعید آباد میں کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو کارندوں بلال اور عتیق کو گرفتار کیا گیا، ملزم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہیں۔ رضویہ اور شیر شاہ میں چھاپوں کے دوران فراز حسین، امجد اور عاصم کو گرفتار کیا گیا۔ تینوں ملزم علما اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردوں کی سہولتکاری میں ملوث ہیں۔ سہراب گوٹھ سے ڈکیتیوں میں ملوث عبدالستار اور ماڈل کالونی سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم مدثر کو دھر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ تمام ملزموں سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن بھی ملا ہے جبکہ ملزموں کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔