خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاںبحق

خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاںبحق

بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دوافراد جاںبحق جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع خضدار کے علاقے نال ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گل محمد ساسولی رسول بخش ساسولی جاں بحق ہوگئے لیویز کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اورملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود گوٹھ سبز علی عمرانی میں پرانی دشمنی کی بنا پر پندرانی قبیلے کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد فداحسین ،نادر حسین اور امان اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاپولیس نے موقع پرپہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔

Most Popular