لالہ موسی میں نواز شریف کی ریلی میں شامل سیکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے12 سالہ حامد جاں بحق ہوگیا

لالہ موسی میں نواز شریف کی ریلی میں شامل سیکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے12 سالہ حامد جاں بحق ہوگیا

لالہ موسی میں نواز شریف کی ریلی میں شامل سیکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ حامد جاں بحق ہوگیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں بچے کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں نامعلوم ڈرائیور کے خلاف دفعہ تین سو بیس لگائی گئی ہے، دوسری طرف حامد کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے، ایم این ایز، بلدیاتی نمائندوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اور اپنے خطاب میں جاں بحق بچے کے گھر جانے کا اعلان بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ ان سے متاثرہ خاندان کیلئے جو بھی ہو سکا وہ کریں گے
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دوسری جانب واقعہ کے خلاف لالہ موسی کے رہائشیوں نے احتجاج بھی کیا، جمعہ کے روز سابق وزیراعظم کے قافلے میں شامل سکیورٹی کی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا

Most Popular