پشاور میں2 ہوٹلوں اور 4 پٹرول پمپوں کے منیجرگرفتار

پشاور میں2 ہوٹلوں اور 4 پٹرول پمپوں کے منیجرگرفتار

ضلعی انتظامیہ نے ناغے کے روزگوشت فروخت کرنے پرشہرکے2ہوٹلوں جبکہ پیمانے میں ہیر پھیر پر 4 پٹرول پمپوں کے منیجر وں کو گرفتارکرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مغیث ثنا اللہ اور اے اے سی طارق کنڈی پر مشتمل خصوصی ٹیم نے رنگ روڈ پر واقع ریسٹورنٹس اور پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی اس دوران مدینہ اور حکیم خان ہوٹلز میں ناغے کا روز ہونے کے باوجود گوشت کی فروخت جاری تھی جس پرہوٹل منیجر وں کو حراست میں لے لیاگیا، دوسری کارروائی میں رنگ روڈ پر کم مقدار میں پٹرول و ڈیزل ڈالنے پر چار فلنگ سٹیشن کے منیجر بھی دھر لئے گئے ۔

Most Popular