لائن سٹاف کام کے دوران حفاظتی آلات استعمال کرے۔ پیسکو

لائن سٹاف کام کے دوران حفاظتی آلات استعمال کرے۔ پیسکو

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو ) کے خیبر ڈویژن میں ملازمین کی سیفٹی سے متعلق ایک سیمینارمنعقد ہوا،جس سے علی سید خان صوبائی ڈپٹی چیئرمین،یونس شاہ زونل سیکرٹری ،شفیع اللہ ڈویژنل چیئرمین ہائیڈرویونین،ایس ای خیبر سرکل جاوید حیات،ایکسین خیبر ڈویژن سمیع اللہ خان بنگش نے لائن سٹاف کو کام کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے لیکچر دیئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ واپڈا سیفٹی کوڈ کوئی بھی عمل یا ہنگامی صورتحال کبھی بھی کسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کا جواز نہیں بن سکتا،لہذا تمام لائن سٹاف کام کے دوران حفاظتی سامان استعمال کرے ۔کا م کرنے سے پہلے ٹی اینڈ پی استعمال کرے اگر محکمہ کی طرف سے ٹی اینڈ پی مہیا نہ کیا گیا ہو تو لائن پر کام مت کریں۔لیکن اگر کوئی لائن مین بغیر ٹی اینڈ پی استعمال کے بغیر کام کے دوران پکڑا گیا تو اس کو نوکری سے برخاست کیا جائیگا۔

Most Popular