گوجرانوالہ میں موسم کے انگڑائی لیتے ہی لو گوں نے ’’جا ڑے ‘‘ سے بچنے کیلئے پرانی رضا ئیوں کی بھرائی شروع,

گوجرانوالہ میں موسم کے انگڑائی لیتے ہی لو گوں نے ’’جا ڑے ‘‘ سے بچنے کیلئے پرانی رضا ئیوں کی بھرائی شروع,

گوجرانوالہ میں موسم کے انگڑائی لیتے ہی لو گوں نے ’’جا ڑے ‘‘ سے بچنے کیلئے پرانی رضا ئیوں کی دوبا رہ بھرائی شروع ہو گئی جگہ جگہ پرا نی روئی کی دھنا ئی کے کارخانے کھل گئے ہیں مو سم سرد ہو تے ہی پرا نی رضا ئیوں کی نئے سرے سے بھرائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے لو گوں نے جا ڑے سے بچنے کیلئے پرا نی رضا ئی کی روئی دھنائی کیلئے کارخانوں کا رخ کر تے ہیں اور ان میں موجود روئی کو دوبارہ سے دھنک کر نئی رضائی تیار کرواتے ہیں ۔روئی دھنکنے والے کارخانوں میں کپاس کے علاوہ لنڈے سے ملنے والے سو یٹر ،جر سی کو دھنک کر بھی روئی تیار کی جارہی ہے جو کپاس کی نسبت سستی پڑتی ہے روئی دھنکنے والے کارخانہ دارگاہکوں کی آمد سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے آغاز پر ہی پرانی رضائیاں تیار کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے جس کے باعث ان کے کا روبار میں اضا فہ ہو جا تا ہے جبکہ گا ہکوں کا کہنا ہے کہ سردی کا آغاز ہو تے ہی روئی کی دھنا ئی کر نیوالے کا ر خا نہ ما لکان ہر سال ریٹ بڑ ھا لیتے ہیں جس کیو جہ سے انہیں سردی سے بچا ؤ کیلئے اضا فی اخراجات برداشت کر نا پڑتے ہیں

Most Popular