اتوار کے روز کراچی کے ساحل پر شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم کا لطف اٹھایا ،

 اتوار کے روز کراچی کے ساحل پر شہریوں کی بڑی تعداد نے موسم کا لطف اٹھایا ،

کراچی کا ساحل اور نرم گرم موسم شہریوں کو تفریح کے لیے سمندر کنارے کھینچ لاتا ہے، سی ویو پر آنے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف حصوں میں قدرے گرمی ہے اس لیے سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں کا مزا لینے کے لیے یہاں آتے ہیں،، ساحل پر آنے والوں نے صفائی کے فقدان کا بھی ذکر کیا کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ڈیفنس اتھارٹی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور ساحل پر آنے والے ساحل کو گندا کر رہے ہیں،، ساحل پر آنے والے افراد زندگی کے غم بھلا کر خوب سیر کرتے رہے کسی نے گھوڑے کی سواری کی تو کوئی اونٹ کا کوہان پکڑے نظر آیا بعض افراد ریت پر چلنے والی گاڑیوں کی ڈرائیونگ کرتے نظر آئے ،،

Most Popular