نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں سی ویو کے ساحل کی قدرتی دلکشی کو بحال کرنے کیلئے ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کراچی میں سی ویو کے ساحل کی قدرتی دلکشی کو بحال کرنے کیلئے ایک روزہ صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی کے معروف ساحلی مقام سی ویو پر جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے اور ساحل کا قدرتی حسن بحال کرنے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک روزہ صفائی مہم منعقد کی گئی۔ اس موقع پر نیشنل بینک کے ملازمین، جن میں ادارے کے اعلٰی عہدیداراں اور بینک کے دیگر عملے نے بھی ساحل سمندر پر پہنچ کر صفائی مہم میں حصہ لیا۔ ترجمان کے مطابق صفائی مہم کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کا حصہ تھی، جس کا مقصد پاکستان کے ایکوسسٹم اور حیاتیاتی خوبصورتی کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے معاشرے کے غیرمراعات یافتہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور مثبت تبدیلی لانے کی غرض سے ایک باقاعدہ سی ایس آر پروگرام جاری کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تعلیم، صحت، خواتین وبچوں، خصوصی افراد، کھیل، ثقافتی ورثے کی حفاظت اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی ہرممکن مدد کو یقینی بنانا معاشرے کیلئے مثبت مثال ثابت ہوگا۔

Most Popular