آصفہ بھٹو زرداری لیاری میں نظیر بھٹویونیورسٹی پہنچ گئیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کو A1 کیٹیگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا

آصفہ بھٹو زرداری  لیاری میں نظیر بھٹویونیورسٹی پہنچ گئیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کو A1 کیٹیگری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا

آصفہ بھٹو زرداری طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لئے لیاری میڈیکل یونیورسٹی پہنچ گئیں ان کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا و طالبات سےملاقات بھی کی۔ آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ لیاری میڈیکل یونیورسٹی کو اے ون کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج لیاری میں مستقبل کے نوجوان ڈاکٹرز سے ملاقات سے خوشی ملی۔ یونیورسٹی سے رواں برس سو طالب علم ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرینگے۔اس موقع پر شہلا رضا نے کہا کہ وزیراعظم نےلیپ ٹاپ سکیم میں لیاری میڈیکل یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کو نظرانداز کیا ۔ لیاری میں پیپلزپارٹی کے دور میں ترقیاتی کام ہوئے۔ آئندہ بھی لیاری کے مسائل حل کریں گے۔

Most Popular