بھارت پاکستان کے ساتھ آبی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے: میاں رضا ربانی

بھارت پاکستان کے ساتھ آبی معاہدوں کی خلاف ورزی  کررہا ہے: میاں رضا ربانی

رضاربانی نے قائداعظم یونیورسٹی میں نیشنل سنٹر برائے فزکس کی چودہویں بین الاقوامی سمپوزیم برائے ایڈوانس میٹریل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے انکا کہنا تھا کہ ملک میں آبی وسائل پر توجہ وقت کا اہم تقاضا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف بین الاقوامی سطح پر آوازاٹھانی چاہئے۔ چیئر مین سینیٹ نے زور دیا کہ ایڈوانس میٹریل کے حوالے سے تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔ اس تحقیق کو آبی وسائل میں بہتری کے حوالے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نوجوان ایڈوانس میٹریل کی تحقیقات اور ان کے فروغ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔ چیئر میں سینیٹ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ امریکی نے سول ایٹمی معاہدہ کیا جبکہ پاکستان کو اس معاہدے سے محروم رکھا گیا جو امریکہ کا پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

Most Popular