لاہورمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ, مباحثے اور مسلکی تقاریر پر فوری پابندی عائد

لاہورمیں ایک ماہ کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ, مباحثے اور مسلکی تقاریر پر فوری پابندی عائد

ایڈیشنل چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی جانب سے شہر میں دین کے حساس معاملے پر ہر قسم کی بحث اور مباحثے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی دفعہ ایک چوالیس کے تحت ایک ماہ کے لیے لگائی گئی ہے جو نو نومبر تک برقرار رہے گی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت جیسے حساس معاملے پر کسی کو بھی بحث کی اجازت نہیں ہو گی۔ مذہبی سکالرز اور علما کرام سمیت کسی کو بھی کسی مباحثے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نشریات اور شائع شدہ دعوت پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی کی جائے گی

Most Popular