کراچی میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے3 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے والے3 اہلکاروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جوڈیشیل میجسٹریٹ نے اے وی سی سی گارڈن تھانے پر چھاپا مارا تھا جسکے دوران تین پولیس اہلکاروں ڈی ایس پی تصدیق وارث، ایس آئی ارشد جٹ اور ایس آئی یونس جٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار اہلکاروں پر تین شہریوں محمد خلیل، جمیل احمد اور فیضان عطاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا الزام ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے نبی بخش تھانے منتقل کردیا گیا ہے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Most Popular