لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موٹرسائیکل ایمبولینس سروس نے کام شروع کردیا

لاہور میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موٹرسائیکل ایمبولینس سروس نے کام شروع کردیا

لاہوریوں کے لیے خوشخبری ۔ ریسکیو کی موٹرسائیکل ایمبولینس نے شہر کی سڑکوں پر کام شروع کردیا ۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری ڈبل ون ڈبل ٹو پر کال کریں اور جدید سہولیت سے لیس یہ موٹربائک چند ہی منٹوں میں آپ کے پاس پہنچ کر طبی امداد فراہم کرے گئی بے ہنگم ٹریفک کا جال ہو یا تنگ گلیاں شہر میں چلنے والی یہ تین سو موٹرسائیکلیں فوری موقع پر پہنچ کر زندگیاں بچائیں گی ۔ یہ سروس پہلے ہی دن تیتیس افراد کو طبی امداد فراہم کرچکی ہےلاہور شہر سے شروع ہونے والا یہ پائلٹ پراجیکٹ جلد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کردیا جائے گا۔۔کیمرہ مین سعد وقاص کے ساتھ فراز نظام وقت نیوز لاہور

Most Popular