وزیراعلی میاں شہباز شریف نے فیڈر بس سروس کا افتتاح کردیا

 وزیراعلی میاں شہباز شریف نے فیڈر بس سروس کا افتتاح کردیا

لاہور کے بعد ملتان والوں کیلئے بھی سفر کرنا آسان ہو گیا، پنجاب حکومت نے ترقی کی جانب سے اور قدم بڑھا لیا،،وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف نے ملتان کے باسیوں کیلئے فیڈر بس سروس کا افتتاح کردیا، ابتدائی مرحلے میں 100 ائیر کنڈیشنڈ بسیں ، 11 فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی، ہر پانچ سو میٹر پر ایک بس سٹاپ بنایا گیا ہے،جہاں دس منٹ بعد ایک بس کی آمد ہو گی، فیڈر بس سے اندازاً 75000 ملتان کے لوگ روزانہ مستفیدہو ں گے۔ بسوں کیلئ دو ٹرمینل بنائے گئے ہیں، ایک ٹرمینل وہاڑی چوک اور دوسرا ڈیرہ اڈا پر بنایا گیا ہے۔مربوط نظام کے ذریعے ان تمام فیڈر روٹس کو کرایہ اور آپریشنل نطام کی بہتری کے لئے میٹرو بس لائن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ فیڈر بسوں کیلئے ای ٹکٹنگ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

Most Popular