چھرا مار دہشتگرد کون تھا اور کہاں ہے، ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر

چھرا مار دہشتگرد کون تھا اور کہاں ہے، ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر

ملزم ایک اور پوری پولیس فورس پیچھے، پھر بھی سراغ نہ لگایا جاسکا، چھرا مار دہشت گرد کو آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی، ملزم تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، پولیس نے انعامی رقم بھی بڑھا دی، نئی تصاویر بھی جاری کیں لیکن تیز دھار آلے سے خواتین پر حملہ کرنے والے کے بارے میں کوئی بھنک نہ لگی,پولیس کے شک کے دائرے میں ساہیوال کا چھرا مار وسیم بھی ہے جو وارداتوں کے بعد پہیلی بنا ہوا ہے، چاقو مار کیخلاف گھیرا تنگ، ساہیوال وارداتوں میں ملوث وسیم کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا،، جو وسیم سے مسلسل رابطے میں تھا، ذرائع کے مطابق کارروائی کراچی سے ساہیوال جانے والی ٹیم کی سفارش پر کی گئی، وسیم کے دوست کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے,پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین پر حملے شروع ہونے سے دو روز قبل تک وسیم اپنے دوست سے رابطے میں تھا۔ خواتین پر حملوں کے واقعات کے بعد سے تاحال وسیم کا فون بھی بند ہے، ساہیوال کے ملزم وسیم اور گلستان جوہر کی وارداتوں میں مماثلت کے باعث پولیس کو وسیم کی تلاش ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھاری نفری سادہ لباس میں تعینات ہے اور علاقے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے حکام نے ملزم کی گرفتاری میں شہریوں سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔ 25 ستمبر سے 5 اکتوبر کے درمیان ملزم کے حملوں کی زد میں آکر 13خواتین زخمی ہوچکی ہیں

Most Popular