کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں رات گئے اے وی سی سی اور سی آئی اے کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی

کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں رات گئے اے وی سی سی اور سی آئی اے کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی

کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں رات گئے اے وی سی سی اور سی آئی اے کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی، جس کے دوران اغواکار گروہ کا سربراہ اور اس کا ساتھی حیدر علی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ایس ایس پی اے وی سی سی عبد اللہ احمد کے مطابق چھاپے کے دوران فائرنگ سے نشاندہی کرنے والا اغواکار عبدالمالک عرف حاجی ہلاک ہوگیا، جبکہ کارروائی کی جگہ سے مغوی مسعود کی گاڑی، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں، مغوی مسعود کو پولیس پارٹی پہلے ہی بازیاب کراچکی ہے،تاہم تین اغوا کار فرار ہوئے گئے، جن کی تلاش جاری ہے،، ادھر لیاری کے علاقے کمہار واڑا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یونین کونسل تیرہ کے کونسلر کامران نور عرف سہیل گھانچی شدید زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔

Most Popular