عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے3 روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز صوبائی وزیراطلاعات واوقاف ناصرحسین شاہ نے کیا

 عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے3 روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز صوبائی وزیراطلاعات واوقاف ناصرحسین شاہ نے کیا

عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز صوبائی وزیراطلاعات واوقاف ناصرحسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے مزار پرفاتحہ خوانی کی۔ عرس پرسیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزاراوراطراف کےعلاقے کوکلئیر کیا۔ عرس کی تقریبات کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیںتین روزجاری رہے والےعرس میں ملک بھر سے عقیدت مند حاضری کیلئے پہنچ رہے ہیں۔ مزارپر لنگر اورمحفل نعت بھی منعقد کی جائیں گی، کیمرامین جمشید علی کے ساتھ اظہر زیدی نیوز کراچی

Most Popular