کراچی میں ملیر لنک روڈ پر ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی

کراچی میں ملیر لنک روڈ  پر ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی

ملیر لنک روڈ سمندری بابا مزار کے قریب ٹرالر سوزوکی وین سے ٹکراگیا۔ حادثے میں خاتون اور دو بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت پانچ سالہ معیز، بارہ سالہ نعمان، عبدالمالک شامل ہیں۔ خاتون سمیت تین افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ حادثے میں تین ماہ کی بچی محفوظ رہی۔ وین کا ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ وین اور ٹرالر میں حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق تھیم برادری سے بتایا جاتا ہیں۔

Most Popular