واقعہ میں چھ افرا جھلس کر جاں بحق
ہائی ایس میں آگ لگنے سے چھ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے،،، گاڑی میں آگ سلنڈر سے گیس لیکیج کی وجہ سے لگیچھٹی کے دن گھر سے پکنک منانے کیلئے نکلنے والا خاندان اپنے اوپر ٹوٹنے والی آفت سے بے خبر تھا،،، ہائی ایس وین گارڈن کے علاقے میں پہنچی تو وین کے اندر موجود سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی،،، جس نے پل بھر میں پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،، آگ اتنی شدید تھی کہ کسی کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا،،،واقعہ میں چھ افرا جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔،،، مرنے والوں میں دو خواتین ایک بچی اور تین مردشامل ہیں،،، جن تعلق ایک خاندان سے تھا ،،، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کے برنس سینٹر میں منتقل کیا گیا۔۔واقعہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا،،، فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا ،،، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے،،، ابتدائی تحقیقات کے مطابق وین میں موجود دونوں سلنڈر صحیح حالت میں ہیں، ممکنہ طور پر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،،،