بیجزخریدنے میں مصروف ہے توکوئی سبزہلالی پرچم سے اپنی سواری سجا رہا ہے-

 بیجزخریدنے میں مصروف ہے توکوئی سبزہلالی پرچم سے اپنی سواری سجا رہا ہے-


 اورہرشہری کوشاں ہے کہ وہ مادروطن کے یوم آزادی کوبھرپورملی جذبے سے منائے،شہرکی معروف شاہراوں کنارے سجے اسٹالزپہ لہراتے قومی پرچم شہریوں کووہیں رکنے پہ مجبورکر دیتے ہیں،کوئی سینے پہ سجانے کے لیے قومی پرچم کے بیجزخرید رہا ہے توکوئی اپنی سواری کوسبزہلالی جھنڈے سے سجا رہا ہے۔یوم آزادی ک آتے ہی جہاں سوہنی دھرتی سے محبت کے عکاس اسٹالزپہ خریداری کئی گنا بڑھ گئی ہے وہیں قومی پرچم سے ہم رنگ اشیا کی مزید ورائٹی بھی لائی گئی ہے اورمادر وطن سے محبت کی عکاس دیدہ زیب شرٹس بھی خریداروں کی توجہ کا مرکزبن رہی ہیں،جنگ آزادی کے مشکل سفرکے شریک بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل حصول آزادی کی قربانیوں کورائگاں نہ جانے دے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہویا گرم موسم کی شدت،ہرمسلے کونظراندازکرکے وہ آزادی کی خوشیاں منانے چاہتے ہیں۔

Most Popular