کوٹ ادو میں مسافروین اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 5چ زخمی ہوگئے۔
کوٹ ادو میں پیش آنیوالے ٹریفک حادثے میں مسافر وین موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکراگئی۔ حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ وین اور رکشہ میں تصادم سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور اور ایک مسافر شامل ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشیویشناک ہونے پر انہیں ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔