لاہور'مین بازار میں آتشزدگی، 7دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

لاہور'مین بازار میں آتشزدگی، 7دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

لاہور کے علاقے کاہنہ مین بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔پلک جھپکتے ہی آگ نے کپڑے کی سات دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق گزشتہ روز چار منزلہ عمارت میں کپڑے کی دکانوں کے باعث آگ شدت اختیار کرگئی اور قریبی مکان بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔گلیاں تنگ ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لیکن بروقت امدادی کارروائیوں کے بعد ریسکیو عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔گذشتہ دن اسی قسم کا واقعہ کراچی کے علا قے ناظم آباد میں گتہ فیکٹری میں پیش آیا تھا جہاں آگ لگنے سے لاکھوں کی مالیت کی مشینری اور بڑے پیمانے پر رکھا گتہ جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

Most Popular