رحیم یار خان میں کراچی سے ملتان جانیوالا آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا

رحیم یار خان میں کراچی سے ملتان جانیوالا آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا

ملک بھر میں آئل ٹینکر کو پیش آنیوالے حادثات میں اضافہ ہونے لگا۔ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سڑکوں پر آنیوالے ٹینکرز خطرہ بن گئے۔ انتظامیہ کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد بھی آئل ٹینکرز حادثات کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ رحیم یار خان میں نیشنل ہائی وے پر کچی محمد خان کے علاقے میں آئل ٹینکر الٹ گیا۔ حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا  پولیس کے مطابق آئل ٹینکر میں چالیس ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا جس میں سے بڑی مقدار بہہ گئی۔ پولیس نے جائے حادثے کی جگہ کو سیل کرکے عام افراد کو ٹینکر کے قریب جانے سے روک دیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈرئیور کو اونگ آنے سے پیش آیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Most Popular