نہروں اور ندی نالوں میں مویشی نہلانے والے چرواہوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز

نہروں اور ندی نالوں میں مویشی نہلانے والے چرواہوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز

حالیہ بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں اور نہروں میں پانی کی زیادہ مقدار میں آمد کے پیش نظر محکمہ آبپاشی نے نہروں اور ندی نالوں میں مویشی نہلانے والے چرواہوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیاہے،ذرائع کے مطابق سرگودھا سمیت ضلع بھر میں نہروں‘ راجباہوں پر مویشی نہلانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے نہروں اور راجباہوں کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں جو اکثر اوقات پشتوں کو کمزور کرتے ہیں اور اکثر اوقات پشتوں کی کمزوری کی وجہ سے کھال وغیرہ ٹوٹ جاتے ہیں جس پر محکمہ آبپاشی نے مویشی نہلانے والے چرواہوں کےخلاف کاروائی کی ہدایت کردی ہے۔

Most Popular