پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کر کے رمضان المبارک میں مکروہ دھندا کرنے والوں کو بے نقاب کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کر کے رمضان المبارک میں مکروہ دھندا کرنے والوں کو بے نقاب کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ،رمضان المبارک میں لوگوں کی زندگیوں سے کھلینے والوں کو کر دیا بے نقاب ، اس بار چھاپہ مارا گیا  شیخوپورہ روڈ پر معروف کولا کپمنی کے پروڈکشن یونٹ پر ، جہاں ایکسپائر اجرا سے استعمال پر یونٹ کو سیل کر دیا گیا ، ڈائریکٹر آپریشن رافیعہ حیدر کے مطابق یونٹ سے 3 لاکھ بھری ہوئی جبکہ ساڑھے 4 لاکھ بوتلوں کا خام مال برآمد ہوا، گرفت سے بچنے کے لیے بوتلوں پر فیکٹری کا غلط پتہ درج کیا جا رہا تھا،بوتلوں کی تیاری میں ایکسپائر مٹیریل کے علاوہ مٹھاس کے لیےکیمیکل بھی شامل کیا جا رہا تھا، رافیعہ حیدر نے بتایا کہ مارکیٹ سے سیمپل اٹھا کر چیک کروائے گئے، جو خطرناک حد تک ناقص پائے گئے، مارکیٹ سے اٹھائے گئے سیمپل فیل ہونے اور ویجیلنس سیل سے مکمل ریکی کروا کر چھاپہ مارا گیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی معیاری کھانوں کی فروخت تک اپنا مکمل کام جاری رکھے گی 

Most Popular