کے پی پولیس نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز سے نمٹنے کی سخت حکمت عملی اپنا لی

کے پی پولیس نے ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز سے نمٹنے کی سخت حکمت عملی اپنا لی

خیبر پختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹرز سے نمٹے کیلئے انتظامیہ نے سخت حکمت عملی اختیار کر لی ،، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کیخلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیا ،، اس دوران ڈاکٹرز نے وارڈز میں گھسنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں او پی ڈی سمیت دیگر وارڈز میں جانے سے روک کیا ، معاملہ بڑھا تو پولیس نے روایتی انداز اپناتے ہوئے خوب لاٹھی چارج کیا ، جس سے کئی ڈاکٹرز زخمی ہو گئے ، جبکہ پولیس نے کئی احتجاجیوں کو حوالات کی بھی سیر کر دی ،، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کر رہے تھے ، جس کی اجازت انہیں ملنی چاہیے ، پولیس نے تلخ کلامی کر کے گرفتاریاں کیں ،، انہوں نے ساتھی ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا 

Most Popular