شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی 15 دسمبر کو نیلامی ہوگی۔

شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی 15 دسمبر کو نیلامی ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں شریف خاندان کی اتفاق ٹیکسٹائل ملز کی نیلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل بنک نے بتایا کہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز کے مالکان نے کاروبار کیلئے قرض حاصل کیا، قرض کیلئے میاں نواز شریف کے رشتہ داروں نے ستائیس کنال ایک مرلہ پر مشتمل اتفاق ٹیکسٹائل ملز رہن رکھوائی، ڈیفالٹر میاں ہارون یوسف، میاں یوسف عزیز، کوثر یوسف، سائرہ فاروق، عائشہ ہارون نے قرض کیلئے گارنٹی بھی دی، قرض کی عدم ادائیگی پر اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو 2000ء میں ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹر اتفاق ٹیکسٹائل ملز کیخلاف 2016ء سے 25 کروڑ 33 لاکھ 64 ہزار کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے، وکیل بنک نے بتایا کہ عدالتی ڈگری کے بعد اتفاق ٹیکسٹائل ملز مالکان نےب14 کروڑ 32 لاکھ 69 ہزار ادا کئے، ڈیفالٹر اتفاق ٹیکسٹائل ملز نے ڈگری کی بقایا 11 کروڑ 95 ہزار کی رقم ادا نہیں کی جا رہی، رقم کی ریکوری کیلئے اتفاق اڈہ پر واقع اتفاق ٹیکسٹائل ملز کو نیلام کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے اتفاق ٹیکسٹائل ملز پندرہ دسمبر کو نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

Most Popular