اسلام آباد میں سپين کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

اسلام آباد میں سپين کے قونصلر اتاشی نے خودکشی کرلی

اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون ٹو میں سپینش نیشنل قونصلر جینر نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، جینر کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خودکشی کی وجوہات جاننے کے لئے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق سپینش قونصلر اتاشی جینر کے پاس سے اڑتیس بور پسٹل ملا ہے، جبکہ چونتیس سال سے پاکستان میں مقیم جینر اپنی رہائشگاہ پر اکیلا رہتا تھا، جینر نے دو شادیاں کیں مگر دونوں بیویاں چھوڑ کر چلی گئیں، ذرائع کے مطابق سپینش قونصلر اتاشی جینر سانس کی بیماری سے تنگ تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ تنہائی کا بھی شکار تھا 

Most Popular