دیر بالا میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے تریسٹھ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دیر بالا میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے تریسٹھ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


کےپی میں پولیس کی دہشتگردوں ان کےسہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں دیر بالا پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کیخلف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے تریسٹھ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

Most Popular