سپریم کورٹ میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی معذرت کے بعد آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے تحت سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والا فاضل بینچ ٹوٹ گیا،

سپریم کورٹ میں جسٹس اقبال حمیدالرحمان کی معذرت کے بعد آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے تحت سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کرنے والا فاضل بینچ ٹوٹ گیا،

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آسیہ بی بی کی توہین رسالت کے تحت سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت شروع کی تو جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے سماعت سے معذرت کرلی، ان کا کہنا تھا کہ بحثیت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ وہ اس کیس سے پہلے بھی منسلک رہ چکے ہیں، جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جسٹس اقبال حمیدالرحمان سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں کرچکے ہیں، آئندہ اس کیس کو اُس بنچ میں لگایا جائے، جہاں جسٹس اقبال حمیدالرحمان نہ ہوں، کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی، چیف جسٹس نیا بینچ تشکیل دینے اور سماعت کے لئے تاریخ کا فیصلہ کریں گے،، لاہور کی سیشن عدالت نے دو ہزار دس میں آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے تحت سزائے موت سنائی تھی، لاہورہائیکورٹ نے سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا، بائیس جولائی دو ہزار پندرہ کو سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کی تھی، پہلی سماعت میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے سزائےموت کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا تھا ۔

Most Popular