پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا دن منایا جا رہا ہے

قدرتی آفات سے بچاؤ کے عالمی دن انیس سو اٹھہر سے ہر سال تیرہ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ دن منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکار تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہے دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مناسب احتیاطی تدابیر سے کسی بھی بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

Most Popular