پاک کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بیداری شعور مہم کا آغاز

پاک کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بیداری شعور مہم کا آغاز

مظفرآباد(صباح نیوز) پاک کشمیر سوسائٹی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے بیداری شعور مہم کا آغاز کردیا گیا ہے مہم کا آغاز محکمہ صحت کے ساتھ ملکر کیا جارہا ہے جس میں خواتین کو اس بیماری سے متعلق آگاہی اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جارہا ہے اس سلسلہ میں دارلحکومت مظفرآباد میں تقریب منعقد کی گئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی جائنٹ سیکرٹری نصرت شہناز درانی ، نائلہ شہزاد اور محکمہ صحت کی نمائندہ شفق ملک نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران نصرت درانی کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ ڈینگی کے مرض سے بچاؤ کے لئے پاک کشمیر سوسائٹی کی تقریب لائق تحسین ہے اور اس مہم کا دائرہ کار پورے آزاد کشمیر تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اس مہلک مرض سے بچائاور تدارک میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی مرض سے بچاؤ کے لئے جاری کئے گئے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

Most Popular