کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظٰیم سے وابستہ دہشتگرد سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور کورنگی عوامی کالونی سے دو ڈاکو دھر لیے گئے

کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظٰیم سے وابستہ دہشتگرد سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن اور کورنگی عوامی کالونی سے دو ڈاکو دھر لیے گئے

سندھ رینجرز نے لیاقت آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کیا۔ گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ اِدھر لانڈھی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا۔ دوسری جانب بلدیہ کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے ایک مرتبہ پھر غیرقانونی طور پہ چلنے والی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارا اور بھاری مقدار میں لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران فیکٹری میں مزدوری کرنے والے کئی کمسن بچوں کو بھی حراست میں لے کر والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے گٹکا فیکٹری کے مالک سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔۔اِدھر اتحاد ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو پکڑا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شہریوں سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔۔

Most Popular