کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نےسانحہ بارہ کیس میں پولیس کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نےسانحہ بارہ کیس میں پولیس کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے دوران میئرکراچی وسیم اخترعدالت میں پیش ہوئے
،ان کاکہناتھا،،کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے،،انصاف دیا جائے،، عدالت نے استفسارکیا،،کہ بارہ مئی کا واقعہ کس وقت ہوا تھا،،
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ واقعہ ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہوا تھا،،میں اس وقت وزیر اعلیٰ کا مشیراور گورنر ہاؤس میں تھا،،وسیم اختر کےوکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ وسیم اختر کا اعترافی بیان بےبنیاد ہے،، وسیم اختر سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی،وکیل نے موقف اختیارکیا،،کہ پولیس نےعدالتی اجازت کے بغیر وسیم اختر کو بارہ مئی کے چھ مقدمات میں ملوث کردیا،، عدالت نےدلائل سننے کےبعد پولیس کو مقدمے کاچالان جمع کرانے کاحکم دے دیا،،جب کہ وسیم اختر کی ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئےسماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی،،

Most Popular