گجرات میں چوری کے الزام پر بااثر زمینداروں نے نوجوان کو الٹا لٹکا دیا

گجرات میں چوری کے الزام پر بااثر زمینداروں نے نوجوان کو الٹا لٹکا دیا

گجرات کے نواحی گاؤں لدھا میں بااثر زمینداروں نے چوری کا الزام عآئد کر کے نوجوان زاہد اقبال کو پکڑ لیا، سڑک پر ہی عدالت لگاتے ہوئے اسے الٹا لٹکا دیا، بااثر زمینداروں نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،،
بااثر زمینداروں کے مطابق زاہد اقبال گھروں اور درگاہوں سے چوریاں کرنے میں ملوث ہے، اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس کو شکایت درج کروانے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا،،
ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں  

Most Popular