کچھ دن کی خاموشی کے بعد چھرا مار دہشتگرد ایک بار پھر کارروائیوں پر نکل پڑا
کراچی میں کچھ دن کے وقفے کے بعد چھرا مار پھر کارروائیوں پر نکل پڑا، دن دیہاڑے خاتون کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر ڈالا، واقعہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پینتیس سالہ خاتون شہرینہ کو تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا، موٹرسائیکل پر سوار دہشتگرد ہر بار کی طرح اس بار بھی کارروائی کے بعد دھویں کی طرح ہوا میں غائب ہو گیا۔واقعہ کے بعد زخمی خاتون ایف آئی آر درج کرانے تھانے پہنچی تو پولیس والوں کی دوڑیں لگ گئیں، ذرائع کے مطابق فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا،تاہم ملزم ایک بار پھر گرفت میں نہ آسکا۔
چھرا مار کی دوبارہ کارروائیوں نے ایک بار پھر کراچی میں خوف و ہراس پھلا دیا ہے، دن دیہاڑے خاتون اہلکار پر ایک اور حملے نے پوری پولیس فورس اور انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے