کوئٹہ میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے
کوئٹہ میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے ،، پولیس اہلکار بھی نشانے پر رہے ،، ایک بار پھر دہشتگردوں نے گھناونا وار کر کے شہر کا امن تار تار کرنے کی کوشش کی ، فقیر محمد روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ،، گھات لگے دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ، جبکہ بچے سمیت کئی زخمی ہوئے ،، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا ،فائرنگ کے فوری بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا ، جبکہ سرچ آپریشن بھی کیا گیا ،، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ،، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ،