لڑکے نے منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گرنے سے لڑکی کا چہرہ9فیصد جبکہ جسم30 فیصد تک جھلس گیا
پولیس کےمطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں چوبیس سالہ بینش ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہی تھی کہ اس کے منگیتر عصمت نے اُس کے چہرہ پر تیزاب پھینک دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ تیزاب پھینکنے والا اس کا منگیتر عصمت ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں، بینش کو طبی امداد کے لئے پہلے جزل ہسپتال جبکہ بعد میں میو پسپتال میں منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق تیزاب گرنے سے متاثرہ لڑکی کا چہرہ نو فیصد جبکہ جسم تیس فیصد تک جھلس گیا ہے ۔