تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا بر ما میں جاری مظالم کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا بر ما میں جاری مظالم کیخلاف لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج

بر ما اور کشمیر میں مسلمانوں پر جاری ظلم وستم کے خلاف تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لا ثانی ویلفیئر فا وٰ نڈیشن کے زیر اہتمام لاہور پر یسں کلب کے سا منے پر امن احتجا جی مظاہر ہ کیا گیا۔ احتجا جی مظاہر ین جن میں مرد و خواتین اور بچوں سمیت علماءو مشا ئخ ،طلبہ و طا لبات اور مختلف مکا تب فکر سے وابستہ افراد نے کشیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے بر ما اور کشمیر کے مسلما نوں کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس احتجا جی مظاہرے کی قیادت تنظیم مشائخ عظائم پاکستان ضلع لاہور کے کو آرڈنیٹر پیر امجد نقشبندی ، پیر سید احمد ندیم شاہ،پیر محمد راشد نقشبندی،پیر حاجی افتخار احمد،پیر سید عدنان اکرم نقشبندی،پیر محمد عاصم نقشبندی،پیر سید ا لیاس سمیت دیگر علماء و مشائخ نے کی۔ اس احتجا جی مظاہر ے میں لا ثانی ویلفیئر فا وٰ نڈیشن انٹر نیشنل ضلع لاہور کے سینکٹروں کمیونٹی ورکرز بھی شر یک تھے۔پر یسں کلب کے سامنے احتجاج کے شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید احمد ندیم شاہ نے کہا کہ بر ما اور کشمیر میں معصوم اور نہتے مسلما نوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا کی خامو شی لمحہ فکریہ ہے۔اقوام متحدہ فوری ظو ر پر نوٹسں لیتے ہوئے ظلم وستم بند کروائے۔،پیر محمد راشد نقشبندی نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنے والے ممالک نے بر ما اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے مل کے کو ششیں کر نا ہوں گی۔پیر حاجی افتخار نے کہا کہ بر ما اور کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہی ہیں وہ سب سے بڑ ی عالمی دہشت گردی ہے۔او آئی سی فوری طور پر ان مظا لم بند کروانے میں عملی کردار ادا کرے۔احتجا جی مظاہرین نے مسلمانوں پر جاری انسانیت سوز مظالم اور بر بر یت کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی اور بر ما اور کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی اداروں کو امنی آنکھیں کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Most Popular